بھٹکل:28/ جنوری (ایس اؤنیوز)کرناٹکا سائنٹفک کمیٹی (اترکنڑا) ، لائنس کلب مرڈیشور ،شعبہ این ایس ایس اور سی ڈی ٹی پی منصوبہ آراین شٹی رورل پالی ٹکنک مرڈیشور کے اشتراک سے مرڈیشور پالی ٹکنک ہال میں سائنٹفک ذہنیت پر خطاب اور نمائش پر مبنی دو روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔
درختوں کی آب پاشی کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کئے مشہور مفکر ڈاکٹر نریندر نایک نے کہاکہ ملک میں توہم پرستی کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں مسلسل کرشموں کے راز کی سچائی کو ظاہرکرنے والے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں، ملک کے عوام ان پروگراموں میں کثیر تعداد میں شرکت کرتےہوئے اپنے شعور میں اضافہ کررہے ہیں، ملک کے مستقبل کو لےکر یہ کا م کرنے کی صلاح دی۔ سائنٹفک کمیٹی کے ضلع صدر کے مری سوامی ، مرڈیشورلائنس کلب کے صدر منجوناتھ نائک، آراین ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، پالی ٹکنک کے پرنسپال سنتوش، پی یو کالج پرنسپال مادھو پجاری وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام میں آراین ایس پالی ٹکنک، آر این ایس پی یوکالج، بھٹکل آنند آشرم کانونٹ کے طلبا اور ماوین کوروے علاقہ کی مختلف تنظیموں کی خواتین نے ورکشاپ میں شرکت کیں۔